0
Friday 24 Aug 2018 18:52

پشاور، پڑوسیوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

پشاور، پڑوسیوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے موسٰی زئی میں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع علاقہ موسٰی زئی میں دو پڑوسیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے، جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا، جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 746015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش