0
Friday 24 Aug 2018 18:59

پاراچنار، علامہ ساجد علی نقوی کیجانب سے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

پاراچنار، علامہ ساجد علی نقوی کیجانب سے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے غریب اور شہداء کے خاندانوں میں گوشت کی تقسیم کے لئے اجتماعی قربانی کی گئی۔ علماء اور قبائلی عمائدین نے غریب اور شہداء کے بچوں میں گوشت تقسیم کیا۔ پاراچنار میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ملت جعفریہ کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے احکامات پر کیا گیا تھا، علامہ حمید حسین امامی انجمن حسینہ کے حاجی نور محمد، علامہ باقر حیدری کے علاوہ دیگر علماء اور قبائلی عمائدین نے قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اجتماعی قربانی کا اہتمام پاراچنار، سمیر اور پیواڑ کے علاقوں میں کیا گیا تھا۔ علماء کا کہنا تھا کہ غریبوں اور شہداء کے خاندانوں کیلئے اس قسم کی امداد وقتاً فوقتاً جاری رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 746021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب