QR CodeQR Code

صحافی ولی بابر کے قتل کا کیس، گواہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

24 Aug 2018 23:28

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے 2011ء میں علی حیدر کو قتل کرنے کی ہدایت ملی اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے 5 ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی حیدر کو قتل کیا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے صحافی ولی بابر کے قتل کیس میں گواہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پاک کالونی میں کارروائی کرکے جیو نیوز کے صحافی ولی بابر کے قتل کے گواہ علی حیدر کے قتل میں ملوث ملزم شاہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے 2011ء میں علی حیدر کو قتل کرنے کی ہدایت ملی اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے 5 ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی حیدر کو قتل کیا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ جیو نیوز سے وابستہ صحافی ولی بابر کو 13 جنوری 2011ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اس واردات میں ملزم لیاقت علی کی گاڑی بھی استعمال ہوئی تھی۔ پولیس کے جس ہیڈ کانسٹیبل نے واردت میں ملوث ملزمان کی گاڑی کی مبینہ طور پر نشاندہی کی اسے بھی 31 جنوری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 746038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746038/صحافی-ولی-بابر-کے-قتل-کا-کیس-گواہ-میں-ملوث-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org