QR CodeQR Code

پارٹی قیادت نے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی کابینہ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی

24 Aug 2018 23:46

درخواست میں وزیراعلٰی سندھ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں کابینہ میں سینئر و تجربہ کار ارکان دیئے جائیں، تاکہ وہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا دیا گیا 6 ماہ کا ٹاسک مکمل کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلآخر وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی درخواست مان لی، سندھ کابینہ میں سینئر ارکان سمیت مزید 10 وزراء، 3 مشیر و خصوصی معاونین شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ اطلاعات کے مطابق پی پی قیادت نے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی درخواست قبول کرلی ہے، جس میں وزیراعلٰی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں کابینہ میں سینئر و تجربہ کار ارکان دیئے جائیں، تاکہ وہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا دیا گیا 6 ماہ کا ٹاسک مکمل کر سکیں۔ درخواست کی منظوری کے نتیجے میں مراد علی شاہ کی کابینہ میں سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، نادر مگسی، ممتاز جکھرانی، مکیش کمار چاولا اور محمد علی ملکانی شامل ہو جائیں گے، جبکہ رانا ھمیر سنگھ، شاہ حسین شاہ شیرازی، پروین قائم خانی، ارباب لطف اللہ، اعجاز جکھرانی و دیگر کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نئے وزراء، مشیر و معاونین خصوصی آئندہ ہفتے 27 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 10 وزراء، 3 مشیر و خصوصی معاونین کی شمولیت سے سندھ کابینہ کے ارکان کی تعداد 23 ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 746041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746041/پارٹی-قیادت-نے-وزیراعل-ی-سندھ-مراد-علی-شاہ-کی-کابینہ-میں-توسیع-درخواست-منظور-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org