QR CodeQR Code

صوبائی کابینہ 10وزراء اور 4 مشیروں پر مشتمل ہوگی، محمود خان

25 Aug 2018 09:17

پشاور میں صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ صوبے میں جاری میگا پراجکیٹس کی بروقت تکمیل اور وسائل بڑھانا ان کی ترجیحات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ ابتدائی طور پر 10 وزراء اور 4 مشیروں پر مشتمل ہو گی، صوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔ پشاور میں اراکین اسمبلی صحافیوں اور دیگر وفود سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری میگا پراجکیٹس کی بروقت تکمیل اور وسائل بڑھانا ان کی ترجیحات ہیں۔ وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ ٹورازم کو صوبے کی معیشت کی بنیاد بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ملک اور صوبہ چلانے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 746053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746053/صوبائی-کابینہ-10وزراء-اور-4-مشیروں-پر-مشتمل-ہوگی-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org