QR CodeQR Code

اسلام آباد، وزیراعلٰی بلوچستان کی وزیراعظم سے ملاقات

25 Aug 2018 09:28

ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہے اور ہم بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ صوبے کے حل طلب مسائل کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی جائیگی۔ وزیراعظم نے میر جام کمال خان کو وزیراعلٰی بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعہ کو وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے وزیراعظم کو بلوچستان کے مسائل اور مالی مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہے اور ہم بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ صوبے کے حل طلب مسائل کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے میر جام کمال خان کو وزیراعلٰی بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 746054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746054/اسلام-آباد-وزیراعل-ی-بلوچستان-کی-وزیراعظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org