QR CodeQR Code

امریکی ایئر فورس کا اپ گریڈ شدہ نیوکلیئر بم کا تجربہ

25 Aug 2018 10:53

روسی خبر ایجنسی کے مطابق حال ہی میں بی 2اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم کو گرایا گیا، اپ گریڈ شدہ بی 12-61 پانچ تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس نے اپ گریڈ شدہ نیو کلیئر بم کا تجربہ کر لیا ہے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق حال ہی میں بی 2اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم کو گرایا گیا، اپ گریڈ شدہ بی 12-61 پانچ تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔ روسی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ امریکی ایٹم بم زمین کی گہرائی میں اہداف کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایٹم بم کا تجربہ نامعلوم مقام پر کیا گیا، رواں سال جون میں بھی دوبی 12-61 بموں کے تجربے نیواڈا میں کیے گئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 746069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746069/امریکی-ایئر-فورس-کا-اپ-گریڈ-شدہ-نیوکلیئر-بم-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org