0
Saturday 25 Aug 2018 11:46

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کو اہداف دینے کی تیاریاں

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کو اہداف دینے کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کے بعد تمام وزراء کو ان کے محکموں کے حوالہ سے اہداف حوالہ کرے گی۔ اس سلسلہ میں وزیراعلٰی نے تیاریوں کی ہدایات کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تیزی کے ساتھ وعدوں کی تکمیل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام صوبائی وزراء کو روڈ میپ دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کابینہ تشکیل کے بعد پہلے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی پالیسی کے تحت ہی صوبائی وزراء کو اہداف حوالہ کر کے جلد سے جلد حصول کی ہدایت کی جائے گی۔ اس ضمن میں وزیراعلٰی متحرک کردار ادا کریں گے۔ تمام وزراء کو اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دینے کی ہدایت بھی کی جائے گی، تاکہ ٹیم ورک کی صورت میں عمران خان کے ویژن کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 746078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش