0
Saturday 25 Aug 2018 11:56

نوشہرہ، لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

نوشہرہ، لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی حلقہ نوشہرہ میں سرکاری ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز کی عدم دستیابی اور ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچی جاں بحق ہوگئی۔ بچی کی ہلاکت کے بعد والدین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔ نوشہرہ میں تحریک انصاف کے مزدور کسان کونسلر میاں سید کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ کے گائنی لیبر روم میں اُس کی اہلیہ نے بچی کو جنم دیا، تاہم نومولود بچوں کو آکسیجن فراہم کرنے والی مشین "انکیوبیٹرز" کی عدم دستیابی کے باعث وارڈ عملے نے بچی کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔ میاں سید نے بتایا کہ جب وہ اپنی بچی کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس لے گیا تو وہاں لیڈی ڈاکٹر مہرین اور لیڈی ڈاکٹر صنم نے اُس کی نومولود بچی کو لینے اور انکیوبیٹر میں ڈالنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی ایک جگہ بھاگ رہا تھا اور کبھی دوسری جگہ مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی اور میری نومولود بچی میرے ہاتھوں میں ہی انتقال کر گئی۔
خبر کا کوڈ : 746079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش