0
Saturday 25 Aug 2018 13:59

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خواتین کی 3 مخصوص نشستوں کیلیے نام مانگ لئے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خواتین کی 3 مخصوص نشستوں کیلیے نام مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے تین مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف کی خواتین کی ترجیحی فہرست میں نام ختم ہوگئے ہیں، جس کے باعث اس نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی کی ایک اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے نام مانگے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول بھی جاری کیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تینوں خالی مخصوص نشستوں پر صرف تحریک انصاف کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع ہوں گے اور ان کی چھان بین 4 ستمبر تک ہوگی، اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کرائی جاسکیں گی، جبکہ اپیلوں پر فیصلے 13 ستمبر تک ہوں گے اور اہل امیدواروں کی فہرست 16 ستمبر کو جاری ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 746105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش