QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس اہلکار 2 ماہ بعد عسکریت پسندوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب

25 Aug 2018 15:18

پولیس اہلکار محمد آصف 2 ماہ قبل اپنے گاؤں تحصیل کلاچی میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے اسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے صوبہ بلوچستان منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں 2 ماہ قبل اغواء ہونے والا پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کا اہلکار محمد آصف 2 ماہ قبل اپنے گاؤں تحصیل کلاچی میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے اسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کی لیکن انہیں ناکامی ملی۔ ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والا پولیس اہلکار محمد آصف گذشتہ روز اچانک گھر پہنچ گیا، 2 ماہ بعد گھر آنے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے صوبہ بلوچستان منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب محمد آصف کے گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں جشن کا سماں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ایف سی اہلکار کو بھی اغواء کیا گیا تھا تاہم اس کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔


خبر کا کوڈ: 746127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746127/ڈی-آئی-خان-پولیس-اہلکار-2-ماہ-بعد-عسکریت-پسندوں-کے-چنگل-سے-فرار-ہونے-میں-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org