QR CodeQR Code

کراچی والوں کے لئے ہاکس بے کا ساحل بند

25 Aug 2018 15:26

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ ہاکس بے کا ساحل دیگر تفریحی مقامات کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے، اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سمندر میں شدید طغیانی کے باعث انتظامیہ نے ہاکس بے کا ساحل عوام کے لئے بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے موسم انتہائی خوبصورت ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے تاہم ہاکس بے کے ساحل کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے، پکنک منانے کی غرض سے آنے والے منچلے نوجوانوں کو مچھلی چوک پر ناکہ بندی کرکے واپس بھیجا جانے لگا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ ہاکس بے کا ساحل دیگر تفریحی مقامات کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے، اس لئے صرف ان ہی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے جنہوں نے ہٹس کی بکنگ کرا رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 746130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746130/کراچی-والوں-کے-لئے-ہاکس-بے-کا-ساحل-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org