QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 6 ارکان ارب پتی، 28 پیشہ ور سیاستدان اور 2 خواتین انڈر میٹرک ہیں

26 Aug 2018 11:47

رپورٹ کے مطابق اسمبلی کے موجودہ ارکان صوبائی اسبملی میں 2 ارکان کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب سے زائد جبکہ 4 کی 51 کروڑ سے 1 ارب تک ہے، 11 ارکان کے اثاثے 50 کروڑ، 12 کے 10 کروڑ، 45 کے 5 کروڑ، 25 کے 1 کروڑ اور 4 کے اثاثوں کی مالیت 10 لاکھ سے کم ہے۔ اسمبلی ارکان میں سے 28 پیشے کے اعتبار سے کل وقتی سیاستدان ہیں، جن میں 8 خواتین اور 20 مرد ارکان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 6 ارکان ارب پتی، 28 پیشہ ور سیاستدان جبکہ 2 خواتین انڈر میٹرک ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے موجودہ ارکان کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق اسمبلی کے موجودہ ارکان میں سے 56 ایسے ہیں جو اپنی متعلقہ پارٹیوں کو چندہ دیتے ہیں، جن میں تحریک انصاف کے 46، اے این پی 5، پیپلز پارٹی کے 3 اور مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان شامل ہیں۔ اراکین صوبائی اسمبلی میں 2 ارکان کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب سے زائد جبکہ 4 کی 51 کروڑ سے 1 ارب تک ہے، 11 ارکان کے اثاثے 50 کروڑ، 12 کے 10 کروڑ، 45 کے 5 کروڑ، 25 کے 1 کروڑ اور 4 کے اثاثوں کی مالیت 10 لاکھ سے کم ہے۔ اسمبلی ارکان میں سے 28 پیشے کے اعتبار سے کل وقتی سیاستدان ہیں، جن میں 8 خواتین اور 20 مرد ارکان شامل ہیں۔

27 زراعت پیشہ و لینڈلارڈز، 26 بزنس مین، سکول مالکان و دکاندار، 5 خواتین ارکان گھریلو خواتین ہیں، 5 قانون کے شعبہ سے وابستہ ہیں، جن میں 1 خاتون رکن بھی شامل ہے۔ 2 ڈاکٹر ہیں جن میں سے 1 خاتون اور 1 مرد رکن شامل ہیں۔ ایک صنعت کار، 1 رٹائرڈ آرمی افسر، 1 معلم اور چار دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ارکان میں ایک پوسٹ گریجویٹ، 2 خواتین ارکان انڈر میٹرک، 2 مرد ارکان انجینئر، 3 مدارس کے ڈگری ہولڈرز، 4 ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ 22 ایم اے، ایم ایس سی یا اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے ارکان میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 37 بی اے، بی ایس سی یا اس کے مساوی ڈگری رکھتے ہیں جن میں 4 خواتین ارکان بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 746247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746247/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کے-6-ارکان-ارب-پتی-28-پیشہ-ور-سیاستدان-اور-2-خواتین-انڈر-میٹرک-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org