0
Sunday 26 Aug 2018 16:57

ملک کو ایماندار اور دلیر قیات کی ضرورت تھی جو عمران خان کی صورت میں میسر آ چکی ہے، پی ٹی آئی

ملک کو ایماندار اور دلیر قیات کی ضرورت تھی جو عمران خان کی صورت میں میسر آ چکی ہے، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر خطے کی محرومی کا خاتمہ کریں گے، عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد ملک میں سنہری تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما چنگیز خان بگٹی نے عیدملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو ایماندار اور دلیر قیات کی ضرورت تھی جو عمران خان کی صورت میں میسر آچکی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری اور ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقداماتت کرے گی، چوہدری خالد جاوید ورائچ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سادگی اور شائستگی اپنانے کا فیصلہ تاریخی ہے جس سے ملکی معیشت پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، عید ملن پارٹی کی تقریب میں ضیاء حیدر گیلانی، چوہدری علی احسن، ابراہیم ڈیہڑ، امیر جان بگٹی، پرویز خان بگٹی، رائے عثمان حیدر کھرل، فائق بگٹی، عباد بگٹی، سید رمضان سیال، سید رضا حیدر گیلانی، ڈاکٹر غلام شیرا، چوہدری علی حسن، شاکر حسین بگٹی سمیت دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 746320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش