0
Sunday 26 Aug 2018 17:23

مسافروں میں کمی ایمریٹس ایئرویز کا ملتان سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

مسافروں میں کمی ایمریٹس ایئرویز کا ملتان سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایمریٹس ایئرویز نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایمریٹس اور فلائی دبئی کے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت یورپ امریکہ اور آسٹریلیا و دیگر ممالک جانیوالے مسافر ملتان سے دبئی تک کا سفر فلائی دبئی سے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمرہ سیزن کے اختتام پذیر ہونے کے بعد ایمریٹس ایئرویز کی ملتان سے آپریٹ ہونیوالی پروازوں میں مسافروں کی کمی آنے کے باعث ایمریٹس انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایمریٹس سٹاف کو اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ ستمبر تک ایمریٹس ایئرویز ملتان سے فلائی آپریشن بند کر رہی ہے اور آئندہ چند دنوں تک ایئرپورٹ سمیت بکنگ سٹاف کو بھی تحریری طور پر اطلاع دے دی جائے گی۔ ایمریٹس ایئرویز کی ملتان سے پروازیں بند ہونے پر ملتان کی بزنس کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر اور انڈسٹریز سے منسلک کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر اور انڈسٹریز سے منسلک کمیونٹی کو امریکہ، یورپ، آسٹریلیا و دیگر ممالک تک رسائی کیلئے ایمریٹس ایئرویز موثر ثابت ہو رہی تھی اس کی بندش سے ملتان کی بزنس کمیونٹی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ وہ براہ راست ملتان سے دبئی اور یورپ و دیگر ممالک تک پہنچ جاتے تھے لیکن اب وہ سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 746324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش