0
Sunday 26 Aug 2018 19:24

کراچی، پیپلز پارٹی کے 3 جیالے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

کراچی، پیپلز پارٹی کے 3 جیالے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 جیالے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی تحریک انصاف میں شمولیت جاری ہے جس میں اب پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 جیالے بھی کھلاڑی بن گئے ہیں، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں مظفر شجرہ، قادر بخش کلمتی، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی شامل ہیں۔ تینوں رہنماؤں نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم تینوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، حاجی مظفر شجرہ کو بہت نرم دل اور دیانتدار انسان پایا ہے، پاکستان تحریک انصاف میں جو بھی آتا ہے وہ نئے پاکستان کا عزم کرکے آتا ہے۔ اس موقع پر مظفر شجرہ نے کہا کہ عزت کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، امید ہے عزت ملے گی، وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔

قادر بخش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو مسائلستان بنادیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں کہ وہ سندھ کے مسائل حل کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنے ویژن کو پورا کریں گے اور کراچی اور سندھ کے مسائل حل کریں گے۔ عبدالباری جیلانی نے کہا کہ اب تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ پیپلز پارٹی میں لوگوں کی عزت نہیں کی جاتی ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ مظفر شجرہ اور عبدالباری کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ مظفر شجرہ نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جبکہ عبدالباری جیلانی کبھی بھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے، یہ بات جھوٹ پر مشتمل ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی میں رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 746346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش