0
Sunday 26 Aug 2018 19:41

سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر، خرم شیر زمان مضبوط امیدوار کے طور پر حلیم عادل شیخ کے سامنے آگئے

سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر، خرم شیر زمان مضبوط امیدوار کے طور پر حلیم عادل شیخ کے سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے خرم شیر زمان مضبوط امیدوار کے طور پر حلیم عادل شیخ کے سامنے آگئے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے حاصل کی جانے والی خفیہ معلومات میں ارکان اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے مقابلے میں خرم شیر زمان پر اظہار اعتماد کیا، ایم کیو ایم بھی حمایت کرے گی۔ تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں خرم شیر زمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ معتمد ترین ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے انفرادی رائے طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق 27 میں سے بیشتر ارکان اسمبلی نے خرم شیر زمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے حق میں رائے دی۔ وزیراعظم نے خرم شیر زمان کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے اور متحدہ قومی مومنٹ نے بھی ان کی حمایت کی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے حلقوں کی جانب سے بھی ان کی خاموش حمایت کی گئی تھی۔ حالیہ انتخابات میں خرم شیر زمان دوسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ گذشتہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 746350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش