QR CodeQR Code

پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری، درجنوں گرفتار

26 Aug 2018 19:42

کامیاب کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ قتل, اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان جہانزیب ولد مراد سکنہ سلمان خیل بڈھ بیر، گوہر ولد مہرام، اختر ولد عمر گل اور زاہداللہ ولد اختر ساکنان ارمڑ میانہ سمیت 116 دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات اور کارتوس برآمد ہوئے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمٰن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں پشاور پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جبہ سہیل میں ناکہ بندی کے دوران سیف اللہ ولد دوست محمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 700 گرام چرس اور 12 گرام آئس برآمد کرلی، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ملزم یوسف ولد عبدالمتین سکنہ توحید آباد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1100 گرام چرس، 5 گرام آئس برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ ٹاؤن پولیس نے طارق ولد غلام اور مشرف ولد عادی گل ساکنان جمرود کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4400 گرام چرس بر آمد کرلی۔ اس کے علاوہ دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان جہانزیب ولد مراد سکنہ سلمان خیل بڈھ بیر، گوہر ولد مہرام، اختر ولد عمر گل اور زاہداللہ ولد اختر ساکنان ارمڑ میانہ سمیت 116 دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 32 گرام آئس، 12 کلو گرام چرس، 3 عدد کلاشنکوف، 29 عدد پستول، 2 رائفل اور 3 عدد بندوق کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے۔


خبر کا کوڈ: 746351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746351/پشاور-میں-منشیات-فروشوں-کے-خلاف-ا-پریشن-جاری-درجنوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org