QR CodeQR Code

کرک، معمولی گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ، 3 بھائی جاں بحق، ماں بھی صدمے سے چل بسی

26 Aug 2018 21:36

پولیس کے مطابق تھانہ شاہ سلیم کی حدود گڈی خیل میں 3 بھائی ڈاکٹر وحید، انجینئر ساجد اور مولانا احسان اللہ پسران پاڑو خان اپنے چچا زاد بھائی کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے، کہ اس دوران معمولی تنازعہ پر اُنکی اپنے خالہ زاد بھائیوں کیساتھ تکرار ہوگئی، جسکے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں معمولی گھریلوں تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 3 بھائی جاں بحق، جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب 3 بیٹوں کی موت کی خبر سن کر والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہ سلیم کی حدود گڈی خیل میں 3 بھائی ڈاکٹر وحید، انجینئر ساجد اور مولانا احسان اللہ پسران پاڑو خان اپنے چچا زاد بھائی کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے، کہ اس دوران معمولی تنازعہ پر اُن کی اپنے خالہ زاد بھائیوں کے ساتھ تکرار ہوگئی، جس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وحید، ساجد اور احسان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا چچا زاد بھائی اور مخالف فریق کا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد جب لاشوں کو گھر منتقل کر دیا گیا تو مقتولین کی والدہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں ماموں اور خالہ زاد بھائی ہیں اور ان کے درمیان معمولی گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 746366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746366/کرک-معمولی-گھریلو-تنازعہ-پر-فائرنگ-کا-تبادلہ-3-بھائی-جاں-بحق-ماں-بھی-صدمے-سے-چل-بسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org