0
Sunday 26 Aug 2018 21:50

ماحولیاتی آلودگی، سوات کے شہریوں نے درخت لگانے کا بیڑا اُٹھا لیا

ماحولیاتی آلودگی، سوات کے شہریوں نے درخت لگانے کا بیڑا اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ سوات میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شہریوں اور بوائز اسکاوٹس نے درخت لگانے شروع کر دیئے۔ وادی سوات کے حسن کو گہن لگ گیا، آبادی بڑھی تو درخت کٹتے گئے، ہریالی کی جگہ آلودگی نے لے لی، ایسے میں شہریوں نے درخت لگانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ شہریوں کی جانب سے مینگورہ میں ندی کے کنارے پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا، مہم میں ریسکیو اور اسکاؤٹس کے جوان بھی آگے آگے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پودے نہ لگائے گئے تو گرمی کی شدت اور آلودگی کے ساتھ پانی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمی تغیرات کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں اگر پودے لگانے پر توجہ نہ دی گئی تو پانی کی قلت کے باعث 5 سال بعد لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں اخروٹ، چنار اور دیگر پودے لگائے گئے۔ رضاکاروں نے شجرکاری مہم کو پورے سوات تک پھیلانے کا عزم کر رکھا ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اگر ہر شہری اس میں اپنا حصہ ڈالے تو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 746369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش