0
Monday 27 Aug 2018 09:12

مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، مسعود خان

مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دفعہ35-A کو ختم کرنے کی آڑ میں کشمیریوں سے ان کی زمین چھین کر وہاں ہندوؤں کو لا کر آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امبور مہاجر کیمپ کے مکینوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست نے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے مہاجرین کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت ان کی رہائش، خوراک، صحت اور تعلیم سمیت جملہ مسائل کو حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی۔ تقریب سے کمشنر بحالیات عطاﷲ عطا، سید شاہین احمد صدر مہاجر کیمپ امبور، غلام حسین بٹ، عبدالاحد لون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 746417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش