0
Monday 27 Aug 2018 09:21

پاک فوج نے امریکی نشتریاتی ادارے "وائس آف امریکہ" کو جھوٹا قرار دیدیا

پاک فوج نے امریکی نشتریاتی ادارے "وائس آف امریکہ" کو جھوٹا قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکہ“ نے غلط رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی، شمالی وزیرستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، شمالی وزیرستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، اس حوالے سے وائس آف امریکہ نے غلط رپورٹنگ کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی جبکہ حقائق جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگ امن پسند ہیں اور شمالی وزیرستان میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ادارے’’وائس آف امریکہ‘‘ نے کہا تھا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں اعلٰی سول اور فوجی حکام سے قبائلی جرگے کیساتھ  ہونیوالے مذاکرات میں حکام نے سکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے جبکہ حکام نے قبائلی جرگے کا یہ مطالبہ بھی تسلیم کر لیا ہے کہ تشدد یا دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کے ردِعمل میں گھر گھر تلاشی نہیں لی جائے گی اور عام لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 746419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش