0
Monday 27 Aug 2018 09:27

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35-A کے حق میں مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35-A کے حق میں مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 35 اے کی درخواست پر شنوائی کی تاریخ میں توسیع کے بیچ ریاست میں مختلف مقامات پر 35 اے کے دفاع میں احتجاجی مظاہرے، ہڑتال، ریلیاں اور دھرنا دیا گیا۔ ضلع انت ناگ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کو شہداء کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر میں ٹریڈ یونین لیڈر اور پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر سمپت پرکاش نے کئی ٹریڈ لیڈران کے ہمراہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کی جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ہوا اور جموں سے لداخ تک جانکاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران مینڈھر اور سوپور میں احتجاجی ریلیاں برآمد ہوئیں اور ریاست کی خصوصی پوزیشن اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

پرتاپ پارک میں سبکدوش ملازمین کی انجمن پنشنرس ویلفیئر ایسو سی ایشن نے ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کیا، جس میں مزاحمتی خیمے اور تجارتی انجمنوں کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک، حریت(ع) کے غلام نبی زکی، حریت(گ) کے نثار حسین راتھر، حکیم عبدارشید، امتیاز حیدر، یاسمین راجہ، زمردہ حبیب، کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین یوسف چاپری، لبریشن فرنٹ(ح) کے جاوید احمد میر، سنیئر سٹیزنز ا ایسو سی ایشن کے نثار علی میر،غلام محی الدین بٹ اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقعہ پر سمپت پرکاش نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ آرٹیکل35اے پر انہوں نے عرضی کو قبول کیا کیونکہ ماضی میں ایک نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے 5 ججوں پر مشتمل مکمل بینچ نے اس کو مسترد کیا ہے۔ پرکاش نے کہا کہ آرٹیکل35 اے کوئی نیا قانون نہیں ہے اور یہ قانون اتنا ہی پرانا ہے، جتنی پرانی از خود ریاست جموں کشمیر ہے۔ اس دوران پرتاپ پارک میں جموں کشمیر سیول سوسائٹی کی طرف سے35 اےکے دفاع میں احتجاج کیا گیا۔ سیول سوسائٹی ممبران نے اعلان کیا کہ جموں اور کشمیرکے علاوہ لداخ میں بھی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے پریس کالونی تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔

مظاہرے میں سول سوسائٹی کے چیئرمین الطاف بٹ، سردار دیدار سنگھ، سردار نانک سنگھ، پروفیسر قاسم سمیت درجنوں ممبران بھی تھے۔ اس موقعہ پر سلمان بٹ نے کہا کہ اگر آرٹیکل  35A کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے عدالت عظمی سے درخواست کی کہ 35اے سے متعلق عرضی کو مسترد کیا جائے۔ کارڈنیشن کمیٹی سوپور کے ارکان نے اتوار کو دفعہ 35A کو ہٹانے کی کوششوں کیخلاف اقبال مارکیٹ میں دھرنا دیا اور کہا کہ دفعہ 35A جو ہماری شناخت ہے اور جسے فرقہ پرست عناصر ہٹانے کے درپے ہیں کا دفاع کرنے کیلئے ریاست کے لوگ اپنا خون بہائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 746420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش