QR CodeQR Code

امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آگیا

امریکہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے، نذیر چوہان

27 Aug 2018 10:47

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکہ کو تابعدار وزیراعظم وارا کھاتا ہے، نئی حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے، طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آرہی ہے، اپوزیشن ملک و عوام کی خاطر نئی حکومت کا ساتھ دے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب نذیر چوہان نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آگیا ہے، سادگی و کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی لائق تحسین ہے، صوابدیدی فنڈز اور وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے، نواز شریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے درباریوں میں تقسیم کئے، نئی حکومت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملک و قوم سے دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے آتے ہی عوام دوست فیصلے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے، امریکہ کو تابعدار وزیراعظم وارا کھاتا ہے، نئی حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے، طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آرہی ہے، اپوزیشن ملک و عوام کی خاطر نئی حکومت کا ساتھ دے۔


خبر کا کوڈ: 746424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746424/امریکہ-عمران-خان-کی-حکومت-کو-ناکام-بنانا-چاہتا-ہے-نذیر-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org