QR CodeQR Code

نوشہرہ، کار پر فائرنگ، بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

27 Aug 2018 13:17

نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جسکے باعث بچی کی موت واقع ہوئی اور 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونیوالوں میں 2 خواتین اور بچی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے۔


سلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے باعث بچی کی موت واقع ہوئی اور 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور بچی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ خیال رہے کہ نوشہرہ کے علاقے ڈاگ بیسود میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے تھے، بعد ازاں ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے ماں اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جائیداد کے تنازع کے علاوہ معمولی جھگڑوں پر بھی فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 746472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746472/نوشہرہ-کار-پر-فائرنگ-بچی-جاں-بحق-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org