0
Monday 27 Aug 2018 18:00

ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت ولایت غدیر کا تسلسل ہے، پسند رضوی

ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت ولایت غدیر کا تسلسل ہے، پسند رضوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے عید غدیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید سعید غدیر امت مسلمہ میں اتحاد و حدت کا مظہر ہے، غدیر ولایت کا درس دیتی ہے، ہمارے اوپر لازمی ہے کہ ولایت کے مفہوم کو سمجھتے ہوئے ولی فقیہ کے امر کی اطاعت کریں، ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت ولایت غدیر کا تسلسل ہے۔ اپنے پیغام میں سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ واقعہ غدیر کے سلسلے میں کسی بھی شک و تردید کی گنجائش نہیں ہے، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو پیغمبر  اکرمؐ کے بعد کے دور کیلئے امام منصوب کیا جانا اور حکومت، سیاست، قیادت اور پیغمبر اکرمؐ کے بعد امت کی رہنمائی اور انتظامی، امور پر توجہ واقعہ غدیر کی انتہائی اہم اور حساس حقیقتیں ہیں، یہ ان اہم معارف کا حصہ ہیں، جو واقعہ غدیر میں پوشیدہ ہیں، یہ تمام مسلمانوں کیلئے اور مسلمانوں کے زمانہ حال و مستقبل کیلئے بڑا عظیم سبق بھی ہے۔

پسند علی رضوی نے کہا کہ دشمن عالم اسلام میں اختلاف کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، غدیر کا عظیم درس اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے، اس عمل کو انجام دینے کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے مقدسات کی اہانت کرنے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے اجتناب کریں، جیسا کہ حج کے پیغام میں بیان کیا ہے کہ مسلمان مفکرین امت اسلامی کے درمیان اتحاد اور اسلامی انسجام کو مضبوط و مستحکم بنا کر عالم اسلام میں شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کی سامراجی طاقتوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ غدیر ولایت کا درس دیتی ہے، ہمارے اوپر لازمی ہے کہ ولایت کے مفہوم کو سمجھتے ہوئے ولی فقیہ کے امر کی اطاعت کریں، ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت ولایت غدیر کا تسلسل ہے۔
خبر کا کوڈ : 746527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش