0
Monday 27 Aug 2018 18:08

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے آج پیر کو ملاقات کی۔ آرمی چیف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد دی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف اور عمران خان نے مستقل امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ جنرل باجوہ اور عمران خان نے ملک اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 
خبر کا کوڈ : 746528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش