0
Tuesday 28 Aug 2018 08:31

بی اے پی صدارتی انتخابات میں عارف علوی کو ووٹ دیگی، زبیدہ جلال

بی اے پی صدارتی انتخابات میں عارف علوی کو ووٹ دیگی، زبیدہ جلال
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ مستحکم اور نئے بلوچستان کے لئے وزیراعظم شپ کے لئے عمران خان اور صدارت کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے۔ صوبے میں امن و امان، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پینے کے لئے صاف پانی کی کمی اور بے روزگاری کا اگر ہم خاتمہ کرسکیں تو ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے وژن میں کامیاب ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ ماضی کے دس سالوں میں صوبہ انتہائی مشکل اور نامساعد حالات سے گزرا ہے، ہم اس مشکل اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ عوام نے نئے اور مستحکم بلوچستان کے لئے 25 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا، اب ہمیں صوبے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے محنت کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 746591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش