0
Tuesday 28 Aug 2018 08:43

افغان صدر کی درخواست پہ روس نے طالبان کیساتھ مذاکرات ملتوی کردیئے

افغان صدر کی درخواست پہ روس نے طالبان کیساتھ مذاکرات ملتوی کردیئے
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر روس نے طالبان کے ساتھ کثیر الملکی امن مذاکرات ملتوی کرتے ہوئے اس عمل کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ روس نے ان مذاکرات کے لیے بارہ ممالک کو مدعو کر رکھا تھا۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی افغان طالبان نے چار ستمبر کو ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کرنے کی حامی بھری تھی۔ ان مذاکرات میں امریکہ اور افغان حکومت کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان دونوں ملکوں نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ روسی حکام کے مطابق مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور اس میں افغان حکومت اور طالبان کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 746594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش