QR CodeQR Code

ٹرمپ جیسے شخص کیساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے

ایران کیساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں، مہاتیر محمد

27 Aug 2018 01:28

غیر ملکی میڈیا کیساتھ انٹرویو میں ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے، جسکی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے، جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 746639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746639/ایران-کیساتھ-ہونیوالے-جوہری-معاہدے-کو-ایک-عالمی-معاہدہ-سمجھتے-ہیں-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org