QR CodeQR Code

نورالحق قادری کا پشاور ائرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال

28 Aug 2018 11:42

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جسکا واضح ثبوت میرا یہاں پر ذاتی طور پر موجود ہونا ہے، وزارت مذہبی اُمور کی ویب سائٹ پر میں نے اپنا ای میل ایڈریس دیا ہے جس کسی کو بھی شکایت ہو تو بلا روک ٹوک اپنی شکایت درج کر سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کرام کی پہلی پرواز کے ذریعے 252 حجاج کرام کو سعودی ایئرلائن کے ذریعہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پہنچایا گیا، جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے اُن کا استقبال کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنا کر حج کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر جائنٹ سیکرٹری مذہی اُمور اور ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر سمیت دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس دفعہ کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنانہ نہیں ہوا۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔ حجاج کرام کی خدمت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جسکا واضح ثبوت میرا یہاں پر ذاتی طور پر موجود ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی اُمور کی ویب سائٹ پر میں نے اپنا ای میل ایڈریس دیا ہے جس کسی کو بھی شکایت ہو تو بلا روک ٹوک اپنی شکایت درج کر سکتا ہے، جس کا بروقت ازالہ کیا جائے گا، کیونکہ عوام الناس کی جانب سے حجاج کرام کا احترام اللہ تعالیٰ کو پسندیدہ عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 746652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746652/نورالحق-قادری-کا-پشاور-ائرپورٹ-پر-حاجیوں-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org