QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 11 سالہ بچی کو ونی قرار دینے پر 17 افراد کیخلاف مقدمہ درج

28 Aug 2018 11:54

ڈی آئی خان کے علاقے بگوانی میں 20 سالہ شادہ شدہ خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی اور معاملہ پنچائیت میں جا پہنچا، جس پر ملزمان کی 11 سالہ بہن کو ونی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اور اسکا نکاح خاتون کے شوہر نصر اللہ کیساتھ طے کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر 17 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بگوانی جنوبی میں 11 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ اس الزام میں 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بگوانی جنوبی کی رہائشی 20 سالہ مسماۃ س بی بی زوجہ نصر اللہ بلوچ نے تھانہ ٹائون میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان لیاقت ولد نذیر احمد اور زبیر ولد عزیز اللہ ساکنان بگوانی جنوبی میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم میرے شور شرابے پر وہاں سے فرار ہوگئے۔ تھانہ میں درج رپورٹ کے مطابق معاملہ پنجائیت میں پہنچنے پر ملزمان کی 11 سالہ بہن کو ونی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اور اس کا نکاح خاتون کے شوہر نصر اللہ کے ساتھ طے کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر 17 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 746654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746654/ڈی-آئی-خان-11-سالہ-بچی-کو-ونی-قرار-دینے-پر-17-افراد-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org