QR CodeQR Code

ملتان، ڈیرہ میں ضمنی الیکشن، شیڈول فائنل، 14 اکتوبر کو پولنگ ہوگی

28 Aug 2018 14:26

تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار غلام عباس کھاکھی کی وفات کے باعث دوبارہ منعقد کئے جا رہے ہیں، سابق ایم پی اے تحریک انصاف سردار طارق خان دریشک مرحوم کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا، اٹھائیس اگست سے اکتیس اگست تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے، چار ستمبر تک کاغذات جمع کرائے جائیں گے چودہ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 13، خیبر پی کے اسمبلی کی 9 اور سندھ و بلوچستان اسمبلی کی دو دو نسشتوں پر ضمنی انتخابات کے لئے 14 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق 28 سے 30 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ 31 اگست کو امیدواروں کے ناموں کی اشاعت ہوگی، 4 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور 8 ستمبر تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 13 ستمبر تک اپیلوں کے فیصلے ہوں گے، 14ستمبر کو امیدواروں کی ترمیمی لسٹ کی اشاعت جبکہ 15 ستمبر کو درخواستیں واپس لی جا سکیں گی، 16ستمبر کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 14 اکتوبر کو پولنگ ہوگی، دریں اثناء الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اور ریٹرنگ افسروں کا تقرر بھی کر دیا ہے، پی پی 292 ڈی جی خان VIII کے لے ریجنل الیکشن کمشنر کو ڈی آر او، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ریٹرنگ افسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی کو اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر مقرر کیا گیا ہے، واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد خان لغاری نے بیک وقت این اے 192 اور پی پی 292 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی نسشت اپنے پاس رکھ کر صوبائی اسمبلی کی نسشت چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے اس نسشت پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے ملتان کے حلقہ پی پی 222 میں امیدوار کی وفات کے بعد خالی ہونے والے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، کاغذات نامزدگی کے لئے پبلک نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار غلام عباس کھاکھی کی وفات کے باعث دوبارہ منعقد کئے جا رہے ہیں، علاوہ ازیں سابق ایم پی اے تحریک انصاف سردار طارق خان دریشک مرحوم کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا، اٹھائیس اگست سے اکتیس اگست تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے، چارستمبر تک کاغذات جمع کرائے جائیں گے، چودہ اکتوبر کو پولنگ ہوگی، ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر لیہ ہوں گے، جبکہ اے آر وز میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عطا حسین سیلرہ اور الیکشن آفیسر ڈسٹرکٹ راجن پور شمعون مقرر کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ اس سیٹ حلقہ پی پی 296 کیلئے سردار طارق خان دریشک مرحوم کے بھائی سردار اویس خان دریشک، سابق امیدوار سردار یوسف خان دریشک اور سابق امیدوار سردار عاطف حسین مزاری کے نام لئے جا رہے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 746688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746688/ملتان-ڈیرہ-میں-ضمنی-الیکشن-شیڈول-فائنل-14-اکتوبر-کو-پولنگ-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org