0
Tuesday 28 Aug 2018 15:10

وزیر بلدیات سندھ سے بجلی ہاتھ کرگئی، سعید غنی نے اجلاس بلایا تو بتی گل ہوگئی

وزیر بلدیات سندھ سے بجلی ہاتھ کرگئی، سعید غنی نے اجلاس بلایا تو بتی گل ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سوک سینٹر کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس لوڈشیڈنگ سے متاثر ہوگیا، وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو بجلی چلی گئی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس کی بیٹھک ہوئی تو بجلی چلی گئی، ایک گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تو اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ہونیوالے آپریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔



سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شکایتی سیل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 746702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش