QR CodeQR Code

اللہ کرے عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں، شرجیل میمن

28 Aug 2018 18:41

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنماء و سابق وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہے، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہے، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے پاکستان میں کچھ نیا نہیں، قول و فعل میں تضاد ہو تو نیا پاکستان نہیں بن سکتا، اللہ کرے کہ عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے وہ ان کو پورا کریں۔ شرجیل میمن نے ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ پیپلز پارٹی صدارتی امیدوار کے نام پر ڈٹی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 746747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746747/اللہ-کرے-عمران-خان-قوم-سے-کئے-گئے-وعدے-پورے-کریں-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org