0
Tuesday 28 Aug 2018 20:11

خیبر پختونخواہ، نگران گورنر کا زرعی یونیورسٹی کے طالبعلم کیساتھ بدسلوکی کا نوٹس

خیبر پختونخواہ، نگران گورنر کا زرعی یونیورسٹی کے طالبعلم کیساتھ بدسلوکی کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نگراں گورنر مشتاق احمد غنی نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں انتظامیہ کے افسر کی جانب سے طالب علم سے بدسلوکی کرنے اور بندوق دکھا کر ڈرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نگراں گورنر نے واقعے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے حقائق منظر عام پر لانے کی ہدایت جاری کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے انتظامیہ کے افسر نے طالب علم سے بدسلوکی کرتے ہوئے اس پر بندوق تان لی تھی۔ اطلاعات کے مطابق افسر نے طالب علم کے کپڑے پھاڑے اور دھکے بھی مارے تھے۔ رپورٹس کے مطابق طالب علم کی انتظامیہ سے معمولی سی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، بعد ازاں یونیورسٹی کے انتظامیہ کے افسر نے دیگر طلباء کو بھی اسلحہ دکھا کر خاموش رہنے کا کہا تھا۔ نگراں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات ایک تعلیمی درسگاہ میں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 746763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش