QR CodeQR Code

سلیمان خان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ تعینات

28 Aug 2018 22:57

تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا۔ ڈاکٹر سلیمان خان کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ محمد جہانزیب خان اس سے پہلے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 746774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746774/سلیمان-خان-انٹیلی-جنس-بیورو-کے-نئے-سربراہ-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org