QR CodeQR Code

گستاخ رسول کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو واجب القتل ہے، ثروت اعجاز قادری

28 Aug 2018 23:37

کراچی میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ ہالینڈ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائ، ایک ایک کارکن گستاخان رسول کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ تحفظ ناموس رسالت کے بغیر کوئی مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں ہے، گستاخی رسول کرنیوالا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، شریعت میں اس کی سزا موت ہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کیلئے قرآن پاک نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، مسلم حکمران یہود و نصاریٰ سے پینگیں بڑھانے کی بجائے مسلم ممالک سے روابط بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہماری غیرت ایمانی ہمیں جھنجھوڑ رہی ہے، پوری دنیا کے مسلمان ہالینڈ کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ ہالینڈ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن گستاخان رسول کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 746785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746785/گستاخ-رسول-کسی-بھی-مذہب-سے-تعلق-رکھتا-ہو-واجب-القتل-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org