QR CodeQR Code

روسی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاریاں

29 Aug 2018 07:17

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واسٹوک 2018 نامی یہ مشقیں سوویت یونین کے دور میں ہونے والی ذیپیڈ-81 مشقوں کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشقیں ہوں گی،


اسلام ٹائمز۔ روس نے اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ان مشقوں میں چینی اور منگولین افواج بھی شریک ہوں گی۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واسٹوک 2018 نامی یہ مشقیں سوویت یونین کے دور میں ہونے والی ذیپیڈ-81 مشقوں کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشقیں ہوں گی، جن کا آغاز 11ستمبر سے ہو گا۔ ان مشقوں میں روس کے تین لاکھ فوجی، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، بکتربند دستے، ٹینک اور ایک ہزار جنگی طیارے حصہ لیں گے، یہ مشقیں روس کے مشرقی یورپی حصہ میں کی جائیں گی۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ مشقیں کچھ پہلوئوں سے ذیپیڈ-81 کا تسلسل ہے جبکہ کچھ پہلوئوں کے لحاظ سے یہ ان سے بڑی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 746808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746808/روسی-تاریخ-کی-سب-سے-بڑی-جنگی-مشقوں-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org