QR CodeQR Code

لکی مروت، شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

29 Aug 2018 14:05

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پیزو کی حدود میں اسوقت پیش آیا جب شادی کے سلسلے میں منعقدہ محفل موسیقی پروگرام جاری تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے حیات خیل میں شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پیزو کی حدود میں اسوقت پیش آیا جب شادی کے سلسلے میں منعقدہ محفل موسیقی پروگرام جاری تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 746895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746895/لکی-مروت-شادی-کی-تقریب-میں-دو-گروپوں-فائرنگ-2-نوجوان-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org