0
Wednesday 29 Aug 2018 17:17

تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہو رہی، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہو رہی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہو رہی ہے۔ شاہ محمد وزیر ہمارے سنیئر ساتھی ہیں، ان سے بات کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہونے کے بعد باقی کابینہ پوری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کے 78 پر اگر ساری جماعتیں آپس میں مل جائیں تب بھی جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔  یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہارون بلور شہید کی بیوہ ثمر بلور کو پی کے 78 پر امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ثمر بلور کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 746936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش