0
Wednesday 29 Aug 2018 17:34

ہمیں اپنا صوبہ علیحدہ اور وزیراعلیٰ چاہیے، کچہری کی توسیع کا مطالبہ درست ہے، زرتاج گل

ہمیں اپنا صوبہ علیحدہ اور وزیراعلیٰ چاہیے، کچہری کی توسیع کا مطالبہ درست ہے، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں ماتحت عدالتوں کو مقدمات جلد نمٹانے کا کہا کیونکہ جہاں انصاف نہیں وہاں صرف بربادی ہوتی ہے، ساوتھ پنجاب کے لوگوں کو انصاف نہیں ملتا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو فنڈ ہی نہیں دیا جاتا، جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ بالکل درست اور ضرورت وقت ہے، ہمیں اپنا علیحدہ صوبہ علیحدہ وزیراعلیٰ چاہیے۔ جنوبی پنجاب میں اب بھی امیر وغریب کی تقسیم موجود ہے، انہوں نے کہا کہ کچہری کی توسیع کے مطالبے پر وکلاء کے ساتھ ہوں۔ وکلا بہنیں یہاں موجود ہیں میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں کیونکہ بطور خاتون جانتی ہوں کہ کیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں، کسی بھی جدوجہد میں اور میرے شوہر وکیل ہیں اسی لئے جانتی ہوں کہ وکلاء کی پریکٹس میں کیا مشکلات ہوتی ہیں۔ اویس لغاری اور دوست محمد کھوسہ کو ہرا کر اسمبلی میں آئی ہوں یہ وہ لوگ ہیں جو انگریزوں کی حکمرانی کے بعد سے ڈیرہ غازی خان پر قابض رہے ہیں۔ میری پارٹی، میں اور میرا لیڈر وزیراعظم پاکستان عمران خان آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بھی یہ کہہ کر آئی ہوں کہ تقاریر، فنڈز اور بجٹ تمام میں اس خطے کا بھی اتنا حصہ ہونا چاہئے، جتنا اپر پنجاب کا ہوتا ہے ورنہ ریشو کے مطابق حصے میں بہتری ضرور لائی جائے۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ملک محبوب سندیلہ نے کہا کہ زرتاج گل کو ملتان بار آئرن لیڈی کا خطاب دیتی ہے، کیونکہ انہوں سابق وزیروں، وڈیروں اور فیوڈل لارڈز کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پیسہ یا طاقت ارادوں کو گرا یا جھکا نہیں سکتی۔ سابق صدر ملتان ہائیکورٹ بار شیر زمان قریشی نے کہا کہ ہمارے حکومت پاکستان سے دو مطالبات ہیں، ہمیں جنوبی پنجاب صوبہ چاہیے اور کچہری کی توسیع کی جائے، امید ہے کہ ایم این اے وکلاء کی آواز وزیراعظم تک پہنچائیں گی۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی ہیں اب ان کا سدباب ہونا چاہئے، اگر یہ حکومت بھی ناکام رہی تو اس حکومت کو بھی دوسری حکومتوں کی طرح جواب دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 746940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش