0
Wednesday 29 Aug 2018 18:13

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ 61 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹ سے متعلق اصول و ضوابط پر مشتمل ہے۔ وزرائے اعلٰی اور وفاقی و صوبائی وزراء کے انتخابی حلقوں کے دورے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم، گورنرز اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ حلقے کے دورے پر نہیں جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرز اور چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینٹ پر بھی حلقوں کے دورے سے متعلق پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلدیاتی نمائندے کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ انتخابی مہم پولنگ کے روز سے 48 گھنٹے قبل ختم ہو جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ سے انتخابی ریلی کی اجازت لینا لازم ہے اور کار ریلی پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اسی طرح افواج پاکستان اور اعلٰی عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ اخراجات کے حوالے سے موجود شق کے مطابق کسی بھی أمیدوار کے انتخابی اخراجات مقررہ کردہ حد سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ انتخابی مہم میں اشتہارات کا سائز مقرر کردہ حد سے زیادہ نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرنگ افسر، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 746948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش