QR CodeQR Code

باجوڑ میں گرلز پرائمری سکول کی دو استانیاں فائرنگ سے قتل

29 Aug 2018 21:13

واقعے کے بعد مقامی لوگوں کے بروقت ردعمل اور کاروائی کے نتیجے میں ایک ملزم شفیق کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں گرلز پرائمری سکول کی دو استانیاں فائرنگ کرکے قتل کی گئیں۔ مقامی خاصہ دار فورس کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے عمرے میں واقع سرکاری گرلز پرائمری سکول کے سامنے پیش آیا ہے جہاں پر شفیق نامی شخص نے اپنی طلاق شدہ بیوی شازیہ پر فائرنگ کی، جس سے شازیہ سمیت انکی بڑی بہن نصرت موقع پر جاں بحق ہوئی۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں کے بروقت ردعمل اور کارروائی کے نتیجے میں ملزم شفیق کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں بہینں عمرے پرائمری سکول کی استانیاں تھیں اور دونوں کا بنیادی تعلق درگئی ملاکنڈ سے تھا۔ دونوں کی لاشیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار پہنچائی گئی جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل شروع ہے۔


خبر کا کوڈ: 746968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746968/باجوڑ-میں-گرلز-پرائمری-سکول-کی-دو-استانیاں-فائرنگ-سے-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org