0
Wednesday 29 Aug 2018 22:15

اسٹریٹ کرائمز سمیت تمام جمرائم کیخلاف آپریشنز مزید تیز کئے جائیں، آئی جی سندھ

اسٹریٹ کرائمز سمیت تمام جمرائم کیخلاف آپریشنز مزید تیز کئے جائیں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس تناظر میں مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ، زونل ڈی آئی جیز کراچی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ، ضلعی ایس ایس پیز ساؤتھ، سٹی، ویسٹ، سینٹرل، ایسٹ، ملیر، کورنگی، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، اے سی ایل سی، اے آئی جی ایڈمن سی پی او، اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس قتل، ڈکیتی، رابری، رہزنی، اغواء و دیگر سنگین جرائم کے انسدادی اقدامات اور اس حوالے سے آپریشنل و انویسٹی گیشن امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئی جی سندھ نے پرزور الفاظ میں احکامات دیئے کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بھرپور اور منظم ایکشن کے ساتھ ساتھ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے انٹیلی جینس بنیادوں پر کاروائیوں پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس آپریشنز کے دوران برآمد ہونیوالے اسلحہ کا ایف ایس ایل FSL لازمی طور پر کرایا جائے اور اس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات میں موجود رجسٹروں کی ترتیب کو روزانہ کی بنیاد پر ترتیب دینے جیسے امور کو لازمی قرار دیا جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور شہر میں متحرک انسداد اسٹریٹ کرائمز اسکواڈ کو حقیقی معنوں میں فعال کیا جائے، علاوہ ازیں پولیس کے مجموعی سیکیورٹی اقدامات بشمول پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی اور بالخصوص سراغ رسانی و انٹیلی جینس کلیکشن کو ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کیخلاف پولیس اور عوام کے مابین دوستانہ ماحول کو حقیقتاً فروغ دینے کے اقدامات کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے اور تھانوں سے اپنے مسائل و مشکلات کے ازالوں یا کیسز و دیگر رپورٹس کے اندراج کیلئے رجوع کرنیوالے شہریوں کو ناصرف مثبت رسپانس دیا جائے، بلکہ انکی دادرسی کو اپنے فرائض منصبی کی ذمہ داریوں میں خصوصی اہمیت دی جائے، بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 746985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش