0
Thursday 30 Aug 2018 07:12

بھارت کو امریکی وارننگ، روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر پابندیاں لگ سکتی ہیں

بھارت کو امریکی وارننگ، روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر پابندیاں لگ سکتی ہیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے میزائل سسٹم خریدا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس سے ایس -400 میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکا کو سخت تحفظات ہیں، اگر بھارت نے میزائل سسٹم خریدا تو اسے امریکی پابندیوں سے خصوصی استثنا کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ روس کے خلاف امریکا کے موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق روس سے دفاعی یا انٹیلی جنس معاملات کرنے والے کسی تیسرے ملک کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم امریکی وزیر دفاع کی کوششوں کے بعد کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی ملک کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 747009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش