0
Thursday 30 Aug 2018 07:19

جنگ ستمبر کے غازی سپاہی مقبول حسین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک

جنگ ستمبر کے غازی سپاہی مقبول حسین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ 1965ء کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روز سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔ غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازہ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 1965ء کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ناڑیاں تراڑ کھل آزاد کشمیر میں فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہی مقبول حسین کو 1965ء کی جنگ میں بھارت نے جنگی قیدی بنالیا تھا اور وہ 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سپاہی مقبول حسین کو 2005ء میں بھارتی قید سے رہائی ملی تھی اور وہ پاکستان آئے تھے اور انہیں بہادری پر ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 747011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش