0
Thursday 30 Aug 2018 07:39

پی ٹی آئی کی ہیلی کاپٹر سروس کو پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے کرایہ دینے کے لئے تیار ہوں، ایاز صادق

پی ٹی آئی کی ہیلی کاپٹر سروس کو پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے کرایہ دینے کے لئے تیار ہوں، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر سروس چلائیں وہ پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے کرایہ دینے کے لئے تیار ہوں، لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے۔ لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر استعمال کے حوالے سے تحریک انصاف کی وضاحتیں سن کر سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ بغیر پروٹوکول کے دعوے دار اب حکومت ملنے پر ہیلی کاپٹر سے نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لیتے، گاڑیوں کے قافلے میں اسپتال جائیں تو بچے پروٹوکول کی نذر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55 کے بجائے پیسنٹھ روپے دینے کے لئے تیار ہوں۔ سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن کے نام پر دھوکہ دیا، مشاورت کے بغیر ہی صدارتی امیدوار میدان میں اتار دیا، شیخ رشید نے ریلوے افسران کے خلاف جیسی بات کی انہیں ویسا ہی جواب مل گیا۔ دریں اثناء سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 131 میں چودہ اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے، نون لیگی شیر کو ووٹ دے کر ثابت کریں گے کہ لاہور آج بھی نون لیگ کا قلعہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 747012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش