QR CodeQR Code

صدارتی انتخاب، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب

30 Aug 2018 10:50

صدارتی انتخابات کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت بلائے جانیوالے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ صوبائی اسمبلی ہال کو 4 ستمبر کیلئے پولنگ اسٹیشن کی حیثیت دینے اور اسکا کنٹرول صوبائی الیکشن کمیشن کو دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صدارتی انتخابات کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت بلائے جانے والے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ صوبائی اسمبلی ہال کو 4 ستمبر کیلئے پولنگ اسٹیشن کی حیثیت دینے اور اس کا کنٹرول صوبائی الیکشن کمیشن کو دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس روز صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک روز اجلاس کے بعد صدارتی انتخابات کیلئے اجلاس 4 ستمبر کو بلایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 747026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747026/صدارتی-انتخاب-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کا-اجلاس-آج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org