QR CodeQR Code

ہالینڈ کیخلاف حکومتی سطح پر احتجاج اور اسکا سفارتخانہ بند کیا جائے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

30 Aug 2018 16:59

ہالینڈ میں توہین رسالت پر مبنی خاکوں کے مقابلے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی بیداری کے ثبوت کے طور پر ہالینڈ کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن کی جانب سے توہین رسالت پر مبنی خاکوں کا مقابلہ منعقد کرانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرے، اور ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کروائے، حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں، جبکہ امت مسلمہ اپنی بیداری کے ثبوت کے طور پر ہالینڈ کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرے۔ اپنے مذمتی بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کا یہ مقابلہ منعقد کرانا اہل اسلام کے ایمان پر حملہ کرنا ہے اور آزادی اظہار رائے کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کے مترادف ہے، ہالینڈ کے ملعون کی ناپاک جسارت تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان تصادم کی گھناونی سازش ہے۔

قمر عباس غدیری نے کہا کہ چند شرپسند عالمی امن کے دشمن بنے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے حکومت پاکستان کے ردعمل میں بھی اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی حد تک کا دیا گیا ہے، جبکہ دنیا جانتی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر مؤثر ادارہ ہے اور خاص طور سے مسلمانوں کیلئے تو یہ ادارہ بالکل ناکارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہو یا فلسطین کا، یا پھر میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا مسئلہ ہو، اس ادارے کا کوئی خاص کردار نہیں رہا، جس طرح تحریک انصاف نے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی تھی، اس طرح اسی ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 747091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747091/ہالینڈ-کیخلاف-حکومتی-سطح-پر-احتجاج-اور-اسکا-سفارتخانہ-بند-کیا-جائے-اصغریہ-اسٹوڈنٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org